“انسانی حقوق اسلامی تناظر میں” کےموضوع پر تین روزہ کورس کا آغاز
14/12/2021
admin
0
شریعہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ’’انسانی حقوق اسلامی تناظر میں‘‘ کےموضوع پر تین روزہ کورس کا آغاز ہو گیا ۔ اس کورس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مدارس سے علماء اور مفتیان کرام شرکت کر رہے ہیں۔ آج پہلے دن شرکاء سے ،پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ ضیاء ،ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی، ڈاکٹر انوار اللہ سابق مشیر حکومت برونائی دارالسلام ، اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی صاحبہ ، سابق پارلیمنٹرین نے ’’حقوق انسانی کا بین الاقوامی قانون : ایک تعارف‘‘ ، ’’حقوق انسانی اور اسلام کا فوجداری قانون ‘‘اور’’ بچوں کے حقوق کا عالمی معاہدہ‘‘ کے موضوعات پر بالترتیب گفتگو کی۔ شرکاء کی جانب سے کورس میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔